عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں لیکن پاکستان میں سونا کتنے کا ہو گیا؟ خریداروں کیلئے اہم خبر آگئی

کراچی(پی این آئی) عالمی بازار میں سونے کی قیمت 9 ڈالر بڑھ گئی جب کہ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کوئی کمی بیشی نہ ہوئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کے اضافے سے 1704 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی

قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔منگل کے روز کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 95 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 81 ہزار 875 روپے پر مستحکم رہی۔بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آج فی تولہ سونے قیمت دبئی گلڈ مارکیٹ کے مقابلے میں 5000 روپے کم ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 960 روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 823 روپے کی سطح پرمستحکم رہی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close