پاکستان میں دو سال کیلئےسستا پیٹرول فراہم کرنے کی تیاریاں۔۔حکومت نے پاکستانی عوام کو اچھی خبر سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ا س حوالے سے آئندہ 2 سال کیلئے خام تیل کی پیشگی خریداری کی سمری تیار کرلی ،سمری میں سالانہ ڈیڑھ کروڑ بیرل تیل پیشگی خریدنے کی تجویز دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسال کیلئے تین

کروڑ بیرل ایڈوانس تیل خریدنے کی تجویز دی گئی ،پٹرولیم ڈویژن نے سمری منظوری کے لئے ای سی سی کو ارسال کر دی ہے۔ سمری کے مطابق پیشگی معاہدوں میں خام تیل کی قیمت موجودہ قیمت سے زیادہ ہو گی، پیداوار میں کمی ہوئی تو خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ سمری کے مطابق تیل خریداری کے پیشگی معاہدے کر کے ملکی زرمبادلہ بچایا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close