روزے ٹھنڈے ہو گئے، رواں ماہ موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کو ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنا دی

کراچی (پی این آئی) رمضان المبارک میں موسم اچھا رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے رمضان میں موسم کے حوالے سے پیشن گوئی کر دی ہے جس کے مطابق رمضان میں گرمی کی شدت کم ہو گی اور موسم اچھا رہے گا۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ مئی کو موسمِ گرما

کا گرم ترین مہینہ سمجھا جاتا ہے، تاہم رواں سال مئی میں گرمی کی شدت زیادہ نہیں ہے۔گزشتہ 5 سے 6 سالوں میں دیکھا گیا ہے کہ مئی میں گرمی شدت اختیار کر جاتی ہے جس کے بعد ہیٹ ویو کے ایک خطرناک لہر دیکھنے میں آتی ہے۔ لیکن اس دفع گرمی کی لہر میں ابھی تک شدت دیکھنے میں نہیں آئی جس کے بعد اب محکمہ صحت نے بھی رمضان المبارک میں موسم خوشگوار رہنے کی پیشنگوئی کر دی ہے۔ایک بیان میں ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ پچھلے برسوں کے مقابلے میں اس سال موسم کافی بہتر ہے، لاک ڈاؤن کے باعث صنعتیں بند ہیں، ٹریفک میں کمی اور انسانی سرگرمیاں محدود ہیں، آلودگی میں کمی کے باعث ہیٹنگ نہیں ہو رہی۔خیال رہے کہ اس سے پہلے محکمہ موسمیات کے حوالے سے سندھ کے شہر کراچی میں ہیٹ ویو کے حوالے سے بھی پیشن گوئی کی گئی تھی جس کے بعد کراچی کے موسم میں گرمی کی شدت بھی پائی گئی تھی۔ لیکن اب کچھ بارشوں کے بعد محکمہ موسمیات کی جانب سے عوام کے لئے خوشخبری سنا دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں رمضان المبارک میں اب گرمی شدت اختیار نہیں کرے گا۔اس حوالے سے ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ مئی کو موسمِ گرما کا گرم ترین مہینہ سمجھا جاتا ہے، تاہم رواں سال مئی میں گرمی کی شدت زیادہ نہیں ہے۔ ان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پچھلے برسوں کے مقابلے میں اس سال موسم کافی بہتر ہے، لاک ڈاؤن کے باعث صنعتیں بند ہیں، ٹریفک میں کمی اور انسانی سرگرمیاں محدود ہیں، آلودگی میں کمی کے باعث ہیٹنگ نہیں ہو رہی۔

close