مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی حلقہ ایل اے 17 حویلی سے کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ایل اے 14 باغ ون سے ساجد اقبال کی کامیابی کا بھی باضابطہ اعلان کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن الیکشن ایکٹ 2020ء کی دفعہ 68 کی ذیلی دفعہ (4) کے تحت جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد فیصل ممتاز راٹھور اور ساجد اقبال کی متعلقہ انتخابی حلقوں سے کامیابی کو باضابطہ طور پر نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔۔۔






