انا للہ و انا الیہ راجعون ، خوفناک حادثہ پیش آگیا

لاہور: ہربنس پورہ سے تاج باغ یوٹرن کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چلنے والے افراد پر چڑھ گئی۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق حادثے میں کار سوار 4 افراد اور ایک راہگیر جاں بحق ہوگئے، یوں حادثے میں مجموعی طور پر 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق افراد میں 15 سالہ مزمل، 18 سالہ نعمان، 20 سالہ عبدالرحمن، 17 سالہ فرقان اور 19 سالہ جنید شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس، پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ سی ٹی او لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سٹی زون سے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی۔