مظفرآباد(پی آئی ڈی) چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا فل بنچ مورخہ 27 اپریل 2026 سے 30 اپریل 2026 تک برانچ سرکٹ میرپور میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔
بنچ میں سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان، جج سپریم کورٹ جسٹس خالد یوسف چوہدری بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ رجسٹرارانتظامیہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیاہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈپٹی رجسٹرار برانچ رجسٹری میرپور کو مطابقا مقدمات فکس کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






