9 سال سے لاپتہ 3 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں

آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کامیاب ہوگیا، 9 سال قبل ’سر والی‘ چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کرنے والے 3 لاپتا کوہ پیماؤں کی لاشوں کی باقیات مل گئیں۔

31 اگست 2015 کو یہ تینوں کوہ پیما عمران جنیدی، عثمان خالد اور خرم شہزاد سر والی چوٹی کے بیس کیمپ سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد لاپتا ہوگئے تھے۔اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے انچارج کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیم تینوں کوہ پیماؤں کی لاشوں کی باقیات لے کر کیل روانہ ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close