مظفر آباد، وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سے وزیر اعظم آزاد کشمیر، سپیکر اسمبلی کی ملاقات

مظفر آباد (پی این آئی) وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق اور آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔۔۔ ملاقات میںوزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے وزیراعظم کاکڑ کو آزاد جموں و کشمیر آمد پر خوش آمدید کہا۔۔۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق اور اسپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی پر وزیراعظم کاکڑ کا شکریہ ادا کیا۔۔۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔۔۔وزیراعظم کاکڑ نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی متزلزل نہیں ہو گی بلکہ اور مضبوط ہو گی ۔۔۔

close