پشاور: خیبرپختونخوا میں احتجاجی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ، سڑکیں بند کرنے اور ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی اور گرفتاریاں ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے، تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔
صوبہ بھر میں سڑکیں بند کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور گرفتاریاں ہوں گی، ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔
دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد سڑکوں کی بندش اور احتجاج کے باعث عوامی آمدورفت بحال رکھنا ہے۔






