لاہور ہائیکورٹ کی ماتحت عدالتوں میں موسمِ سرما کی عدالتی تعطیلات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔
ماتحت عدالتوں میں اب 25 دسمبر کی بجائے 28 دسمبر سے 4 جنوری تک تعطیلات ہوں گی، جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں موسمِ سرما کی تعطیلات 28 دسمبر سے 9 جنوری تک ہوں گی۔
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے تمام ماتحت عدالتوں کو باضابطہ نوٹیفکیشن بھجوا دیا گیا۔






