بنگلہ دیش کی معروف ماڈل اور اداکارہ ردھیکا ردھی کی لاش ڈھاکا کے بشوندھرا رہائشی علاقے میں ان کے گھر سے ملی ہے۔
پولیس کے مطابق ہفتے کی صبح تقریباً 6 بجے رِدھی کو چھت کے پنکھے سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ انہیں فوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
اوٹارا پولیس اسٹیشن کے انچارج مظہر الاسلام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے، تاہم تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق رِدھی ایک شخص سے تعلق میں تھیں۔ پولیس نے بتایا کہ ہفتے کی صبح دونوں کے درمیان ویڈیو کال پر بحث ہوئی، اور اسی دوران مبینہ طور پر رِدھی نے اپنی جان لے لی۔ پولیس واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔
رِدھی ماڈلنگ کے ساتھ اداکاری سے بھی وابستہ تھیں۔ انہوں نے “ایکھانے مانوش بکری ہوئی”، “بہوروپی”، “ڈبل ہنی مون” اور “سندری” سمیت کئی ڈراموں میں کام کیا تھا۔





