کراچی: نوجوان تاجر میر رضا کی قبر کشائی سے قبل میڈیکل بورڈ ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پانچ رکنی بورڈ کی جگہ دوبارہ سابقہ آٹھ رکنی میڈیکل بورڈ بحال کر دیا گیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ڈاکٹر سمعیہ سید بورڈ کی کنوینر ہوں گی، جبکہ ڈاؤ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد پیتھالوجسٹ کے فرائض انجام دیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر فرح وسیم کو فارنزک ایکسپرٹ اور سی پی ایل سی کے افسر عامر حسن خان کو فارنزک آئیڈینٹیفکیشن ایکسپرٹ کے طور پر بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر کامران، ڈاکٹر سری چند اور ڈاکٹر دانیال مرزا بھی بورڈ کے ارکان ہوں گے۔
حکام کے مطابق میر رضا کی قبر کشائی کل صبح 11 بجے کی جائے گی، جس کے بعد میڈیکل بورڈ قانونی تقاضوں کے مطابق پوسٹ مارٹم اور دیگر ضروری کارروائی مکمل کرے گا۔






