لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ پولیس اسٹریٹ کرائم پر بڑی حد تک قابو پانے میں کامیاب ہو چکی ہے اور لاہور اب دنیا کے محفوظ شہروں میں شمار ہوتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کامران نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، جس سے شہریوں کے مسائل کے حل میں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تھانے میں معذور لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے کا فوری نوٹس لیا گیا، جبکہ واقعے کے بعد متعلقہ تھانے کے تمام عملے کو معطل کر دیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ کرپشن کے الزامات پر معطل کیے گئے اہلکاروں کو بحال نہیں کیا جائے گا، جبکہ شفاف سروس ریکارڈ رکھنے والے افسران کو ایس ایچ او تعینات کرنا پولیس کی ترجیح ہے۔






