**اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے مفت صارفین کو جلد اپنے نئے مصنوعی ذہانت کے ماڈل **GPT-5.6 Leona** تک رسائی فراہم کی جائے گی، جس کے تحت چیٹ کی سہولت بغیر مقررہ حد کے دستیاب ہوگی۔**
کمپنی کے مطابق اس وقت مفت اور **Go** سبسکرائبرز **GPT-5.5** استعمال کر رہے ہیں، تاہم جلد انہیں **GPT-5.6 Leona** پر منتقل کیا جائے گا۔ اس اپ ڈیٹ کا مقصد جدید اے آئی فیچرز کو زیادہ سے زیادہ صارفین تک پہنچانا ہے۔
اوپن اے آئی **”Think”** بٹن کو بھی دوبارہ متعارف کرا رہی ہے، جس کا مقصد پیچیدہ سوالات کے بہتر اور زیادہ مؤثر جوابات فراہم کرنا ہے۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹو **سام آلٹمین** کے مطابق یہ تبدیلیاں جدید اے آئی کو زیادہ قابلِ رسائی بنانے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں۔
اس اپ ڈیٹ کا سب سے نمایاں فائدہ چیٹ پر مبنی گفتگو کی حد کا ختم ہونا ہے، تاہم تصاویر بنانے، فائل اپ لوڈ کرنے اور دیگر جدید ٹولز کے استعمال پر موجود حدود برقرار رہیں گی۔
اوپن اے آئی کے مطابق **GPT-5.6 Leona** میں نئے فیچرز شامل کیے جا رہے ہیں جبکہ موجودہ فیچرز کو بھی مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
یہ نیا اے آئی ماڈل اس وقت **Plus** اور **Pro** سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے، جبکہ مفت اور **Go** صارفین کو یہ مرحلہ وار جلد فراہم کیا جائے گا۔






