سابق سینیٹر مشتاق احمد کے خلاف مقدمہ درج ، وجہ بھی سامنے آ گئی

اسلام آباد کے سیکٹر ایف-10 میں مظاہرے، دکانیں زبردستی بند کرانے اور توڑ پھوڑ کے الزام میں سابق سینیٹر مشتاق احمد، اخونزادہ حسین یوسفزئی سمیت متعدد افراد کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق احتجاج میں تقریباً 500 افراد شریک تھے، جنہوں نے سڑک بلاک کرکے ٹریفک معطل کر دی۔ پولیس کی جانب سے متعدد بار وارننگ دینے کے باوجود مظاہرین نے منتشر ہونے سے انکار کیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق مظاہرین نے ایک میڈیا گاڑی پر حملہ کرکے اسے نقصان پہنچایا، سرکاری گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی اور پولیس اہلکاروں کی مزاحمت کی۔ ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پتھراؤ کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔