//

’سب کچھ تیار ‘ ٹرمپ کا ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی فوجی کارروائی کی منظوری دینے کے قریب ہیں۔

ایک امریکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران پر ایک بڑے حملے کے امکان پر غور کر رہے ہیں، جو ماضی کی کارروائیوں سے کہیں زیادہ بڑا ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم تمام عسکری آپشنز زیرِ غور ہیں اور تیاری مکمل ہے۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو اسرائیل مختصر وقت میں اس کارروائی میں شامل ہو سکتا ہے، تاہم ان کے بقول امریکا کو اس مقصد کے لیے کسی کی مدد درکار نہیں۔

اس سے قبل ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثی گروپ کی جانب سے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکروں پر حملوں کے بعد ٹرمپ نے ایران اور حوثیوں کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکی دی تھی۔ انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایسے حملے دوبارہ ہوئے تو امریکا اسے ایران کی کارروائی تصور کرے گا۔

دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی توانائی منڈی میں تشویش بڑھ گئی ہے، جبکہ بحیرہ احمر اور باب المندب میں بحری راستوں کو لاحق خطرات نے تیل کی قیمتوں پر بھی اثر ڈالا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطہ بڑھتے ہوئے تنازعات کی لپیٹ میں آ رہا ہے اور ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close