وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کرپٹو کرنسی سے متعلق جرائم کی تحقیقات کے لیے خصوصی کرپٹو کرنسی انویسٹی گیشن یونٹ قائم کر دیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ خصوصی یونٹ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر قائم کیا گیا ہے، جو کرپٹو کرنسی کے ذریعے منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت اور دیگر مشکوک مالی سرگرمیوں کی تحقیقات کرے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ یونٹ کی ذمہ داریوں میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے ہونے والے مشکوک لین دین کی نگرانی، سائبر جرائم، مالیاتی فراڈ اور دیگر متعلقہ جرائم کی تحقیقات شامل ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق خصوصی یونٹ جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تحقیقات کرے گا تاکہ کرپٹو کرنسی کے غلط استعمال کی روک تھام اور ملوث افراد کے خلاف مؤثر قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
حکام کے مطابق اس یونٹ کا قیام مالیاتی جرائم کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






