//

خبردار!!! کون سے راستے بند کون کونسے کھلے ہونگے ؟ ٹریفک کیلئے متبادل راستوں کا اعلان ، ایڈوائزری جاری

اسلام آباد پولیس نے غیرملکی وفود کی آمدورفت اور سیکیورٹی انتظامات کے باعث آج 21 جولائی 2026 کو وفاقی دارالحکومت کی مختلف اہم شاہراہوں پر عارضی ٹریفک ڈائیورشنز کا اعلان کیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایکسپریس وے، سری نگر ہائی وے، جناح ایونیو، مری روڈ اور کلب روڈ پر مختلف اوقات میں ٹریفک کا رخ تبدیل کیا جائے گا۔

سری نگر ہائی وے پر سرینہ چوک سے 26 نمبر چونگی تک ڈائیورشنز ہوں گی، جبکہ شہریوں کو متبادل راستوں کے طور پر ایران ایونیو، مارگلہ روڈ اور جناح ایونیو استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایکسپریس ہائی وے پر خیابان چوک فیصل ایونیو سے روات ٹی کراس تک ڈائیورشن کی صورت میں شہری جناح ایونیو اور نائنتھ ایونیو استعمال کر سکتے ہیں۔ کورال سے آنے والے افراد کے لیے پرانا ایئرپورٹ روڈ، راول روڈ، راولپنڈی مری روڈ اور نائنتھ ایونیو متبادل راستے ہوں گے۔

پولیس کے مطابق اگر کورال ایکسپریس ہائی وے، مری روڈ یا کلب روڈ بند کیے جاتے ہیں تو شہری متبادل راستوں کا استعمال کریں۔

اسلام آباد سے باہر جانے والے شہریوں کو بھی جناح ایونیو کے ذریعے نائنتھ ایونیو اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ممکنہ ٹریفک دباؤ کے باعث سفر کے لیے 20 سے 25 منٹ اضافی وقت مختص کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close