//

ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کی بیٹھک، حمزہ شہباز کو کونسی اہم ذمہ داری سونپی جانیوالی ہے ؟ جانئے

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کی مری میں ایک غیررسمی ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی سیاسی، معاشی اور سفارتی صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر کی انتخابی حکمت عملی، وفاقی کابینہ میں ممکنہ تبدیلیوں، خارجہ پالیسی اور آئندہ سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی مؤقف سے شرکاء کو آگاہ کیا، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجوہات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال، انتخابی مہم، نواز شریف کے میرپور جلسے کی تیاریوں، عوامی رابطہ مہم اور دیگر انتظامی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔

اسحاق ڈار نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی، پاکستان کی سفارتی کوششوں، خطے کی صورتحال اور مستقبل کی خارجہ پالیسی سے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کو ممکنہ طور پر اہم پارٹی یا حکومتی ذمہ داری دینے کے معاملے پر بھی مشاورت ہوئی، جبکہ شریف خاندان نے مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان پر تحفظات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، اسحاق ڈار اور خاندان کے دیگر افراد شریک تھے۔ تاہم پارٹی ذرائع کے مطابق مری میں مسلم لیگ (ن) کا کوئی باضابطہ اجلاس منعقد نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close