//

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس ؛اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں 5 اگست کو ہونے والے احتجاجی پروگرام پر تفصیلی مشاورت کی گئی، جس کے دوران ارکان کی اکثریت نے ملک گیر احتجاج کے بجائے ایک بڑے عوامی جلسے کے انعقاد کی حمایت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان سمیت بیشتر ارکان کی رائے تھی کہ کسی طویل احتجاجی تحریک کے بجائے 5 اگست کو ایک مقام پر جلسہ کیا جائے۔

اجلاس کے دوران ارکان نے یہ مؤقف بھی اختیار کیا کہ احتجاجی سرگرمیوں کو فی الحال بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے حوالے سے ایک روزہ جلسے تک محدود رکھا جائے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مجوزہ جلسے سے متعلق تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کو اعتماد میں لیا جائے گا تاکہ آئندہ کی حکمت عملی مشترکہ مشاورت سے طے کی جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close