لودھراں کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار، متعدد ٹرینیں متاثر
لودھراں کے قریب مال گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے باعث ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہو گئی، جس کے نتیجے میں ریلوے نظام متاثر ہوا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ڈاؤن ٹریک بلاک ہو گیا، جس کے باعث کراچی جانے والی تین مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملت ایکسپریس گزشتہ 3 گھنٹوں سے جہانیاں اسٹیشن پر، قراقرم ایکسپریس 4 گھنٹوں سے قطب پور اسٹیشن پر جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس 5 گھنٹوں سے دنیا پور اسٹیشن پر کھڑی ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹریک کی بحالی کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور جلد از جلد ریلوے آپریشن بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






