وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دیے گئے ایک ایوارڈ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے “من گھڑت اور شرمناک” قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کی آمد سے چند روز قبل ہی یہ ایوارڈز تخلیق کیے گئے، ان کے سرٹیفکیٹس کسی سستے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ماڈل کے ذریعے تیار کیے گئے تھے۔
انہوں نے کہاکہ سرٹیفکیٹس میں واضح املا کی غلطیاں موجود تھیں اور نریندر مودی اس اعزاز کے پہلے اور واحد وصول کنندہ بن گئے۔
خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ مودی کی سستی شہرت کے حصول کی یہ کوشش نہایت شرمناک ہے۔بھارتی وزیراعظم کی خود کو مقبول رہنما ثابت کرنے کی بھونڈی کوشش نے بھارتی قوم کو شرمندہ کردیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






