ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تہران میں نمازجنازہ ادا، فضا سوگوار،ہرآنکھ اشکبار

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تہران میں نماز جنازہ  کردی گئی۔

شہید سپریم لیڈر کی صاحبزادی ،بہو ،داماد اورکسمن نواسی کی بھی نماز جنازہ ادا کی گئی،نمازجنازہ میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان ،اسپیکر باقر قالیباف،ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر حکومتی شخصیات شریک ہوئیں،تہران کے امام خمینی مصلیٰ سینٹر کے باہر لاکھوں افراد موجود ہیں،
تہران میں فضا سوگوار ،ہر آنکھ اشکبار  ہے۔

آیت اللہ علی خامنہ ای کا جسد خاکی سات جولائی کو قم منتقل کیا جائے گا،8 جولائی کو نجف اور کربلا میں تقاریب شیڈول ہیں،شہید سپریم لیڈر کو 9جولائی کو مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

گزشتہ روز شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے ان کے اہلِ خانہ کی میتیں تہران میں عوامی دیدار کے لیے رکھی گئی تھیں۔

واضح رہےکہ امریکا اور اسرائیل کےرواں برس 28 فروری کومشترکہ حملےمیں آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے سبب 8 مارچ کو یعنی تقریباً 1 ہفتے ہی میں نئےسپریم لیڈرکا انتخاب کرلیاگیاتھا تاہم شہید سپریم لیڈر کی فوری تدفین نہیں کی گئی تھی۔

آیت اللہ علی خامنہ ای  کی زندگی پر ایک نظر

آیت اللہ علی خامنہ اسلامی جمہوریہ ایرانی کےبانی رہنماؤں میں سےایک تھے،بادشاہت کےخلاف جدوجہد میں کئی بار جیل گئے،انقلاب ایران کےوقت مرکزی کردار اداکیا،1981 میں ایران کے تیسرے صدر منتخب ہوئے، 1989 میں امام خمینی کی وفات کے بعدسپریم لیڈرکی ذمہ داریاں سنبھال لیں اور اپنی شہادت تک اس عہدے پرفائز رہے، 28 فروری 2026 کو امریکا اوراسرائیل کے مشترکہ حملے میں آیت اللہ علی خامنہ ای خاندان کے کئی افراد سمیت شہید ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close