ایران، امریکا مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں؟؟؟ غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ، تاریخ بھی سامنے آ گئی

غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا آئندہ دور 11 جولائی کو پاکستان میں منعقد ہو سکتا ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے العربیہ کے مطابق مجوزہ مذاکرات میں ایران پر عائد پابندیوں، ایران کے منجمد فنڈز اور جوہری پروگرام سے متعلق اہم معاملات زیر بحث آئیں گے۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی وفد کی نمائندگی کون کرے گا، اس بارے میں حتمی فیصلہ سابق سپریم لیڈر کی تدفین کے بعد کیا جائے گا، جبکہ مذاکرات کے باضابطہ ایجنڈے کا اعلان بھی بعد میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں فریق سفارتی تعطل کے خاتمے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔

دوسری جانب بعض بین الاقوامی رپورٹس میں مذاکرات کے مقام اور وقت کے حوالے سے مختلف اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا اگلا دور دوحہ میں یا جولائی کے تیسرے ہفتے میں منعقد ہو سکتا ہے۔

تاہم 11 جولائی کو پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے انعقاد سے متعلق کسی بھی سرکاری یا باضابطہ ذریعے سے ابھی تک تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close