30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلع کیچ میں 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ بلوچستان نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع کیچ میں ہر قسم کے عوامی اجتماعات، سیاسی جلسوں، جلوسوں، ریلیوں اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی، تاہم مجاز اتھارٹی کی جانب سے مستثنیٰ قرار دی گئی صورتوں میں اجازت دی جا سکے گی۔

حکومت نے ہر قسم کے اسلحے کی نمائش، ساتھ رکھنے اور لے کر چلنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 30 جون 2026 سے آئندہ 30 روز تک مؤثر رہے گا۔

معاونِ خصوصی برائے داخلہ حکومت بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا کہ یہ فیصلہ ضلع کیچ میں امن و امان برقرار رکھنے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close