برطانیہ کے وزیراعظم عہدے سے مستعفیٰ

برطانیہ کے وزیراعظم  نے کیئر اسٹارمر  ے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانوی عوام کی فلاح و بہبود ہمیشہ ان کی اولین ترجیح رہی ہے۔

کیئر اسٹارمر نے کہا کہ انہوں نے چھ سال قبل اس وقت لیبر پارٹی کی قیادت سنبھالی تھی جب پارٹی شدید سیاسی اور مالی مشکلات کا شکار تھی، ان کے مطابق پارٹی کو دوبارہ منظم کرنا اور عوام کا اعتماد بحال کرنا ان کی سیاسی جدوجہد کا اہم حصہ رہا۔

انہوں نے کہا کہ وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھانا ان کی زندگی کا سب سے اہم مرحلہ تھا اور اس دوران انہوں نے ملک و قوم کی خدمت کو اپنی ذمہ داری سمجھ کر انجام دیا۔

برطانوی وزیراعظم نے مزید بتایا کہ وہ اپنے استعفے سے برطانیہ کے بادشاہ   آگاہ کر چکے ہیں۔ تاہم اقتدار کی منظم منتقلی تک وہ وزیراعظم کے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق کیئر اسٹارمر کے استعفے کے بعد برطانیہ کی سیاست میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے، جبکہ ان کے جانشین کے انتخاب کے حوالے سے مشاورت کا عمل بھی متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close