حج کے لیے رجسٹریشن شروع ہوگئی، کوئی فیس نہیں لی جائے گی

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کی رجسٹریشن کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق حج 2027 کے لیے رجسٹریشن کل 22 جون سے شروع ہوگی۔ رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی، جبکہ یہ عمل “پہلے آئیے، پہلے پائیے” کی بنیاد پر ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اور نجی دونوں حج اسکیموں کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ بغیر رجسٹریشن حج درخواست جمع نہیں کرائی جا سکے گی۔

حج کے خواہشمند افراد کے لیے پاسپورٹ کی کم از کم مدت 26 نومبر 2027 تک مؤثر ہونا ضروری قرار دی گئی ہے۔ ایک خاندان کے افراد مشترکہ رجسٹریشن بھی کرا سکتے ہیں، جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی رجسٹریشن کی سہولت دستیاب ہوگی۔

وزارت کے مطابق رجسٹریشن ملک بھر کے مقررہ بینکوں کے ذریعے یا آن لائن کی جا سکے گی، اور رجسٹریشن کے بعد ہی سرکاری یا نجی حج اسکیم کا انتخاب ممکن ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close