افسوسناک واقعہ کرنٹ لگنے کے باعث 7 افراد جاں بحق

شکارپور کے علاقے ڈکھن کے گاؤں بڈو میں ہائی وولٹیج بجلی کی تار سے کرنٹ لگنے کے باعث 7 افراد جاں بحق جبکہ 13 شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ شکارپور ڈکھن کے قریبی گاؤں بڈو میں پیش آیا، جہاں 11 ہزار وولٹ کی بجلی کی تار سے کرنٹ لگنے کے باعث 7 افراد جاں بحق اور 13 شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے مدیجی اسپتال جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لاڑکانہ منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس اور امدادی ٹیموں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات اور نقصانات کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close