اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر آئندہ چند دنوں میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے سبسڈی اسکیم ختم کی جا سکتی ہے۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، جو صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد اس پر غور کریں گے۔
وزیر پیٹرولیم کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کے لیے یہ ریلیف اسکیم وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے شروع کی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






