اساتذہ ہو جائیں تیار ، بری خبر آگئی

محکمہ تعلیم سندھ نے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے لیے چہرے کی شناخت سے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق جون اور جولائی کے دوران ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی چہرے کی شناخت کے ذریعے رجسٹریشن کی جائے گی، جبکہ اگست سے تمام ملازمین کے لیے روزانہ ان اور آؤٹ حاضری لگانا لازمی ہوگا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مدت میں رجسٹریشن نہ کروانے والے ملازمین کی تنخواہیں روک دی جائیں گی، اور حاضری کا نیا سسٹم براہِ راست اے جی سندھ ٹریژری سے منسلک ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق ایک ماہ میں دو سے زائد چھٹیاں اضافی شمار کی جائیں گی، جبکہ تاخیر سے آنے یا غیر حاضری کی صورت میں تنخواہ سے خودکار کٹوتی بھی کی جائے گی۔

محکمہ تعلیم سندھ نے ہدایت کی ہے کہ ملازمین تنخواہ کی کٹوتی سے بچنے کے لیے وقت پر رجسٹریشن اور حاضری یقینی بنائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close