بیڈفورڈ کے جنوب میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں۔
برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کے مطابق ٹرینوں کے تصادم کے بعد جائے حادثہ پر فائر بریگیڈ، ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کو طلب کر لیا گیا ہے۔
حادثے کے باعث لوٹن اور بیڈفورڈ کے درمیان تمام ریلوے لائنیں بند کر دی گئی ہیں۔
بیڈفورڈ شائر پولیس نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ اضافی افسران بھی بیڈفورڈ کے جنوب میں واقع ریلوے لائن پر موجود ہیں۔ ایک ترجمان کے مطابق علاقے سے گزرنے والی تمام لائنوں کو روک دیا گیا ہے اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر کرنے سے پہلے اپنے سفر کی معلومات ضرور چیک کریں۔
آپریٹر ایسٹ مڈلینڈز ریلوے کا کہنا ہے کہ ان کی سروسز بھی اس واقعے سے متاثر ہو رہی ہیں۔ لندن سینٹ پینکراس اور لیسٹر کے درمیان ٹرینوں میں خلل پڑ رہا ہے اور آج شام کے بقیہ حصے میں لندن کے اندر اور باہر سفر متاثر رہنے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





