اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کو اپنی شکست ہضم نہیں ہو رہی اور وہ اب “آپریشن سندور 2” کی بات کر رہا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بجٹ چیلنجز کے ماحول میں بھی پیش کیے جاتے رہے ہیں، تاہم اس وقت سب سے بڑا چیلنج پاکستان کی سیکیورٹی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ سال پاکستان پر حملہ کیا لیکن اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، اور اب وہ اپنی شکست کو تسلیم کرنے کے بجائے نئے بیانیے سامنے لا رہا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کے مطابق بھارت “آپریشن سندور 2” کی بات کر رہا ہے، جس کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے، تاہم پاکستان کسی بھی ایسے ایجنڈے کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کے تقاضوں کے تحت وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، جبکہ افغانستان کے ساتھ تجارت اور دیگر معاملات بھی اہمیت رکھتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






