وزیراعلیٰ مریم نواز کا وہ اسپیشل ٹاسک جس نے کھلبلی مچا دی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پنجاب شکایات سیل کی ٹیم بہاولپور پہنچ گئی، جہاں عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

چیئرپرسن وزیراعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں اور متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔

کھلی کچہری کے دوران محکمہ مال، پولیس، صحت، تعلیم، صفائی اور سیوریج سمیت مختلف شعبوں سے متعلق شکایات موصول ہوئیں، جن کے ازالے کے لیے موقع پر ہی ہدایات جاری کی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close