ٹیکس کم نہیں، مکمل ختم کیا جائے! خواتین کا مطالبہ

اسلام آباد آئندہ وفاقی بجٹ 2026-27 میں درآمدی میک اپ اور بیوٹی مصنوعات پر عائد ڈیوٹی میں کمی کی تجاویز زیر غور ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی بجٹ میں سامانِ زیبائش پر عائد ڈیوٹی کو 44 فیصد سے کم کر کے 40 فیصد تک لانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ بیوٹی پارلرز اور فٹنس سینٹرز میں استعمال ہونے والی درآمدی مشینری پر ٹیکس میں بھی کمی متوقع ہے۔

خواتین صارفین کا کہنا ہے کہ کاسمیٹکس ان کی روزمرہ ضروریات کا حصہ ہیں، اس لیے ان پر ٹیکس میں کمی نہیں بلکہ مکمل خاتمے کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق مہنگائی کے باعث معیاری درآمدی میک اپ اور بیوٹی مصنوعات عام صارف کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر بیوٹی مصنوعات اور متعلقہ مشینری پر ٹیکس کم کیا جاتا ہے تو اس سے نہ صرف صارفین کو ریلیف ملے گا بلکہ بیوٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close