واٹس ایپ صارفین کیلئے اہم خبر، نیا مفید فیچر متعارف

مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک اہم اپ ڈیٹ پر کام کر رہی ہے، جس کا مقصد چیٹس کو زیادہ مؤثر انداز میں منظم کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ ایک نئے فیچر کی آزمائش کر رہی ہے، جس کے تحت صارفین آرکائیو اور لاکڈ چیٹس کے لیے علیحدہ چیٹ لسٹس یا فلٹرز تیار کر سکیں گے۔ اس فیچر کا مقصد صارفین کے تجربے کو بہتر بنانا اور کمیونیکیشن کے عمل کو مزید آسان بنانا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔ اس اپ ڈیٹ کے ذریعے واٹس ایپ کے پہلے سے موجود کسٹم لسٹ فیچر کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ کسٹم لسٹ فیچر نومبر 2024 میں متعارف کرایا گیا تھا، جس کے ذریعے صارفین اپنی پسند کے افراد اور گروپس کو مختلف چیٹ فلٹرز یا لسٹس میں شامل کر سکتے ہیں۔

اب واٹس ایپ اس فیچر میں مزید بہتری لاتے ہوئے آرکائیو اور لاکڈ چیٹس کے لیے پری سیٹ فلٹرز متعارف کرانے جا رہی ہے۔ اس وقت ان ریڈ، گروپس اور فیورٹس جیسے فلٹرز پہلے سے دستیاب ہیں، جبکہ جلد ہی آرکائیو اور لاکڈ چیٹس کے فلٹرز بھی ان میں شامل کر دیے جائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاکڈ چیٹس تک رسائی کے لیے پاس کوڈ، فیس آئی ڈی یا فنگر پرنٹ تصدیق درکار ہوتی ہے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ نئے پری سیٹ فلٹرز میں صارفین کی پرائیویسی اور سکیورٹی کے لیے کس نوعیت کے اضافی حفاظتی اقدامات فراہم کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close