گلگت بلتستان اسمبلی کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوچکی ہے جبکہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
گلگت بلتستان الیکشن میں مجموعی طور پر 403 امیدواروں نے حصہ لیا۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کےلیے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر صبح سے ہی ووٹرز کا رش رہا اور لوگ ووٹ ڈالنے کیلئے لمبی قطاروں میں کھڑے رہے، پولنگ بغیر کسی وقفےکے شام 5 بجے تک جاری رہی۔
حلقہ جی بی اے 1 گلگت 1 کے 86 میں سے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد شفیق الدین 187 ووٹ لے کر آگے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امجد حسین 104 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 4 نگر 1 کے 53 میں سے 3 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان کے محمد ایوب وزیری 403 ووٹ لے کر آگے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد علی اختر 232 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






