نیپرا نے بجلی مہنگی اور سستی ایک ساتھ کردی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کے نرخوں میں بیک وقت اضافہ اور کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے انیس پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ اپریل دو ہزار چھبیس کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق ملک بھر کے صارفین پر ہوگا، جبکہ اس کی وصولی جون کے بجلی بلوں میں کی جائے گی۔

دوسری جانب سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے اٹھانوے پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے۔ یہ کمی دو ہزار چھبیس کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے جس کے نتیجے میں صارفین کو مجموعی طور پر اربوں روپے کا ریلیف ملے گا۔

سہ ماہی کمی کا اطلاق جون، جولائی اور اگست کے بلوں پر ہوگا، تاہم یہ ریلیف لائف لائن انکریمنٹل کنزمپشن پیکج اور پری پیڈ صارفین پر لاگو نہیں ہوگا۔

نیپرا کے مطابق قیمتوں میں اضافے سے چارجنگ اسٹیشنز، لائف لائن صارفین اور پری پیڈ صارفین مستثنیٰ ہوں گے۔ اتھارٹی نے دونوں فیصلوں سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close