ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے انیس پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے۔ یہ اضافہ اپریل 2026 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں ایک روپے انیس پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اضافہ اپریل 2026 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے اور اس کی وصولی جون کے بجلی کے بلوں میں کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر ہوگا۔
بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے گھریلو، تجارتی اور صنعتی صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے، جبکہ صارفین کو جون کے بلوں میں یہ اضافہ ادا کرنا ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






