پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لیے نادرا کے ساتھ معاہدے میں توسیع کی منظوری دے دی گئی ، الاٹمنٹ خودکار ای-بیلٹنگ سسٹم کے ذریعے کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) بورڈ نے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں متاثرین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لیے نادرا کے ساتھ معاہدے میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔
یہ فیصلہ بورڈ کے اجلاس میں ممبر اسٹیٹ کی جانب سے پیش کی گئی سمری کی منظوری کے بعد کیا گیا۔
منظوری کے تحت سی ڈی اے اور نادرا کے درمیان مارچ 2016 میں ہونے والے اصل معاہدے میں ایڈنڈم نمبر 6 شامل کیا جائے گا۔
اس توسیع کا مقصد سیکٹرز ڈی-13، ای-13، ایف-13، سی-14، سی-15 اور دیگر علاقوں کے متاثرین کو پلاٹوں کی شفاف الاٹمنٹ یقینی بنانا ہے۔
سی ڈی اے کے مطابق پلاٹوں کی الاٹمنٹ نادرا کے خودکار ای-بیلٹنگ سسٹم کے ذریعے کی جائے گی، جس میں انسانی مداخلت کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے اور شفافیت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
بورڈ اجلاس میں بتایا گیا کہ سی ڈی اے اور نادرا کے درمیان غیر جانبدارانہ پلاٹ الاٹمنٹ کے لیے طویل عرصے سے تعاون جاری ہے۔
بورڈ نے یاد دلایا کہ 10 دسمبر 2024 کو ہونے والے اپنے 17ویں اجلاس میں بھی معاہدے میں توسیع کی منظوری دی گئی تھی اور ہدایت کی گئی تھی کہ ای-بیلٹنگ کے الگورتھم کی شفافیت اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
سمری کے مطابق نادرا کا خصوصی سافٹ ویئر تمام کارروائیوں اور نتائج کا مکمل ریکارڈ محفوظ رکھتا ہے، جس سے مستقبل میں کسی بھی تنازع کی صورت میں شواہد دستیاب رہتے ہیں۔
یہ نظام بیک وقت مختلف سیکٹرز میں بڑی تعداد میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی صلاحیت بھی رکھتا ہے، جس سے زیر التوا کیسز کو جلد نمٹانے میں مدد ملے گی۔
بورڈ نے سی ڈی اے کے ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی کو اتھارٹی کی جانب سے ضروری قانونی دستاویزات پر دستخط کرنے کا اختیار بھی دے دیا ہے۔
اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ای-بیلٹنگ کے پورے عمل میں رازداری اور شفافیت کے اصولوں پر سختی سے عمل کیا جائے گ
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






