برطانیہ میں مستقل رہائش؟؟؟مگر کیسے ؟خواہشمندوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

پاکستانیوں کی اکثریت روزگار کے لیے بیرون ملک جانا چاہتی ہے برطانیہ جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر ہے۔

ہر ملک اپنے دروازے ہنرمند افراد کے لیے کھولے رکھتا ہے، جو اس ملک کی معاشی ترقی کے پہیے کو رواں رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

برطانیہ بھی غیر ملکی ہنرمند افراد کو اسکلڈ ورکر ویزے فراہم کرتا ہے، تاہم اس کے لیے کچھ شرائط پر پورا اترنا ضروری ہے، جس کے بعد اس ویزے کا حامل شخص وہاں مستقل سکونت کا بھی حقدار ہو سکتا ہے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ اسلام آباد کے مطابق برطانیہ کا اسکلڈ ورکر ویزا حاصل کرنے کے لیے بنیادی شرط یہ ہے کہ امیدوار کے پاس ہوم آفس سے منظور شدہ آجر کی جانب سے باقاعدہ جاب آفر ہو۔

اس کے علاوہ سرٹیفکیٹ آف اسپانسر شپ موجود ہو، منتخب پیشہ منظور شدہ فہرست میں شامل ہو اور متعلقہ درخواست گزار کم از کم تنخواہ کے معیار پر پورا اترتا ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان میں مہارت بھی ضروری ہے۔

برطانیہ میں مستقل سکونت کیسے اختیار کریں؟
اسکلڈ ورکر ویزا زیادہ سے زیادہ پانچ سال کے لیے جاری کیا جاتا ہے اور اگر اہلیت برقرار رہے تو اس میں توسیع بھی ممکن ہے۔ پانچ سال مکمل ہونے کے بعد مستقل رہائش یعنی Indefinite live to remain کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔

اس ویزے کے تحت شریک حیات اور بچے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست کا عمل مکمل طور پر آن لائن ہے۔ درخواست ملازمت کے آغاز سے تین ماہ قبل دی جا سکتی ہے.

درخواست پر فیصلے عموماً برطانیہ سے باہر درخواست دینے والوں کے لے تین ہفتوں اور برطانیہ کے اندر درخواست دہندگان کے لیے 8 ہفتوں میں ہو جاتے ہیں۔ تاہم اضافی فیس کے ساتھ تیز رفتار سروس بھی دستیاب ہے۔

یہ ویزا نہ صرف قانونی ملازمت، تعلیم، بیرون ملک سفر اور رضاکارانہ خدمات کی اجازت دیتا ہے بلکہ مستقبل میں مستقل رہائش کی راہ بھی ہموار کرتا ہے، البتہ زیادہ تر سرکاری مالی معاونت اور پنشن تک رسائی کی اجازت نہیں ہوتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close