سابق صوبائی وزیر کو پی ٹی آئی میں اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

سابق صوبائی وزیر شوکت علی یوسفزئی کو پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کا صوبائی سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا۔

شوکت یوسفزئی کو عہدہ دینے کا فیصلہ صوبائی صدر جنید اکبر خان ایم این اے کی ہدایت پر کیا گیا۔ اس ضمن میں پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
شوکت یوسفزئی کی تقرری ملک عادل اقبال کی بطور معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا تقرری اور پارٹی عہدے سے علیحدگی کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ شوکت یوسفزئی ماضی میں صوبائی وزیر اطلاعات سمیت مختلف اہم حکومتی اور تنظیمی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close