بجلی بندش کا شیڈول جاری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے ضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث (کل) پیر کیلیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کہا گیا کہ بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ڈویلپمنٹ ورکس اور اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کرنے والے فیڈرز پر بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے، اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہوگیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close