عیدالاضحیٰ کے موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فوج کے بہادر جوانوں کے ساتھ عید منائی اور ان کے بلند حوصلے، جذبۂ حب الوطنی اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے “معرکۂ حق” میں تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان اور پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی قومی اتحاد، عوام کے اعتماد اور پاک فوج کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے۔
فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ وطنِ عزیز کی سلامتی، استحکام اور کشمیر کی آزادی کے لیے پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی ضرور کامیاب ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






