فواد چوہدری کی پریس کانفرنس نے سیاسی ایوانوں میں آگ لگا دی

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی میں حالات بہتر بنانے کی کوشش کی گئی اور بانی پی ٹی آئی سے جولائی میں ہونے والی ملاقات میں یہ بات سامنے رکھی گئی کہ سیاستدانوں کو سیاسی اسپیس ملنی چاہیے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں اگر سیاسی گنجائش نہ دی گئی تو مسائل حل نہیں ہو سکیں گے اور سیاست ممکن نہیں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاسی اسپیس کے لیے اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنانے کی بات بھی کی کیونکہ ملک میں سیاسی عمل کا جاری رہنا ضروری ہے۔

فواد چوہدری نے موجودہ پی ٹی آئی قیادت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس جماعت سے ان کا اصل تعلق کیا رہ گیا ہے، جبکہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close