سابق سفیر ایاز وزیر کی بیٹی ریان وزیر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ پریڈ گراؤنڈ میٹرو اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جہاں ایک سوزوکی سوئفٹ کار مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی چلانے والی خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی نمبر CB-214 ایاز خان کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو پمز اسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






