عیدالاضحٰی پر 3 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ، شیڈول کیا ہوگا ؟ جانئے

عیدالاضحٰی کے موقع پر چلائی جانے والی پہلی خصوصی ٹرین آج کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔

ریلوے حکام کے مطابق پاکستان ریلویز نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں کے درمیان تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلویز نے بتایا کہ پہلی عید اسپیشل ٹرین آج صبح 10 بجے کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔

ترجمان کے مطابق یہ ٹرین 8 اکانومی بوگیوں اور ایک پاور وین پر مشتمل ہوگی، جو سبی، جیکب آباد، سکھر، ملتان اور لاہور سے ہوتی ہوئی 24 مئی کو راولپنڈی پہنچے گی۔ اس ٹرین میں 500 سے زائد مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

پاکستان ریلویز انتظامیہ نے عید اسپیشل ٹرینوں کے بروقت اور مؤثر آپریشن کے لیے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close