گرمیوں کی چھٹیوں میں بھی اساتذہ طلب، نیا حکم جاری

 موسمِ گرما کی تعطیلات شروع ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام سرکاری سکولوں کےعملے کو اداروں میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اتھارٹی کے مطابق سکول سٹاف کو انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران ضرورت پڑنے پر قریبی امتحانی مراکز میں ڈیوٹیاں بھی سرانجام دینا ہوں گی۔

جاری احکامات کے تحت وہ اساتذہ جو پہلے ہی امتحانی ڈیوٹی پر تعینات ہیں، انہیں سکول حاضر ہونے سے استثنیٰ حاصل ہوگا، جبکہ سکول سربراہان کو امتحانی نگرانی کے لیے متبادل عملہ فراہم کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام سکول سٹاف کو 22 اور 25 مئی کو لازمی طور پر حاضر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

حکام کے مطابق اگر امتحانی مراکز پر نگران عملے کی کمی ہوئی تو سکولوں کے اضافی عملے کو قریبی سنٹرز میں تعینات کیا جا سکے گا۔

دوسری جانب بورڈ حکام نے واضح کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے باعث 26 مئی سے 31 مئی تک انٹرمیڈیٹ کے کوئی امتحانی پرچے نہیں رکھے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close