تنخواہ اور پنشن سے متعلق اہم فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے مئی 2026 کی تنخواہیں اور پنشن آج بیس مئی تک پیشگی ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سرکا ری ملازمین اور پنشنرز کیلئےتنخواہوں اورپنشن کی پیشگی ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیاہے۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطا بق عید الاضحیٰ سے قبل مسلم سرکاری ملازمین کو مکمل تنخواہ اور الاؤنسز ادا کیے جائیں گے اور ٹریژری رول 217 کے تحت عید الاضحیٰ پر تنخواہوں اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی جا ئے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحیٰ کے پیش نظر مئی 2026 کی تنخواہیں مقررہ تاریخ سے پہلے جاری ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close