ڈیری فارمرز نے سرکاری نرخنامے کو نظر انداز کرتے ہوئے دودھ کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھینس کے دودھ کے ہول سیل نرخ میں 25 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 245 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
گائے کے دودھ کی ہول سیل قیمت میں 20 روپے اضافہ ہوا ہے اور اب اس کی قیمت 195 روپے فی لیٹر ہوگی۔
سرکاری نرخنامے کے مطابق دودھ کی قیمت 170 روپے فی لیٹر مقرر تھی تاہم اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔ شہریوں کو پرچون سطح پر دودھ 270 روپے فی لیٹر تک ملنے کا امکان ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق کل سے ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






