سعودی وزارتِ داخلہ نے حج 2026 کے حوالے سے عازمینِ حج کے لیے اہم ہدایات جاری کر دیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ عازمینِ حج کے آرام اور تحفظ کے لیے جاری کی گئی ان ہدایات کا مقصد ان کے سفرِ حج کو آسان اور جامع بنانا ہے تاکہ وہ ضوابط کے مطابق آرام و سکون کے ساتھ فریضہ ادا کر سکیں۔
وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہدایات میں حرم مکی الشریف کے مختلف مقامات کی وضاحت کی گئی ہے، مسجد الحرام میں کن راستوں سے داخل ہونا ہے، اس حوالے سے بھی رہنمائی فراہم کی گئی ہے جبکہ ان ٹریکس کی تفصیل بھی دی گئی ہے جن کے ذریعے طوافِ کعبہ اور سعی کے لیے باآسانی پہنچا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






